آل کراچی منگھوپیر آزاد فٹبال ٹورنامنٹ، گرین بلوچ ماڑی پورچیپمئن بن گئی

566
Football Tournament

کراچی : آل کراچی منگھوپیر آزاد فٹبال ٹورنامنٹ گرین بلوچ ماڑی پورفٹبال کلب، اصلاح بلوچ گولیمار فٹبال کلب کو تین گول سے شکست دے کر چیمپین بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ اسپورٹس بورڈ یوتھ افیٸر اور ڈی ایف اے ویسٹ کےتعاون سےمنگھوپیر اسٹار اور ینگ منگھوپیر کے زیرِاہتمام ٹاؤن یونین کمیٹی یوسی 2 گرم چشمہ فٹبال گراؤنڈ میں منعقد کیاگیا۔

ٹورنامنٹ کے  فائنل میچ میں گرین بلوچ ماڑی پور فٹبال کلب اصلاح بلوچ گولیمار فٹبال کلب کو ایک گول کے مقابلے میں تین گول سے ہراکر چمپیٸن بن گیا۔ فاتح ٹیم کو مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے رہنماء جان محمد گبول کی طرف سے ٹرافی اورنقد انعام جبکہ رنراپ کو بھی نقد انعام ٹرافی ٹریک سوٹ اور انعامات تقیسم کیے گیے۔ اس موقع پر گورنر سندھ کے پریس سیکریٹری محمد سلیم خان اور سنیٸر صحافی محمد عارف ھاشمی صاحب بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

مہمان خصوصی جان محمد گبول نےاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں سیاست یا نفرت کی کوٸی کنجاٸش نہیں ہے، کھیلوں کے ذریعے آپس میں محبتیں بانٹیں جاٸیں۔

گورنرسندھ کے پریس سیکریٹری محمد سلیم خان نے اپنےخیالات کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ صحت مند تندرست معاشرے کے قیام کے لیے اسپورٹس کا فروغ ضروری ہے، کامیاب ہونے کے لیےسب کے ساتھ مخلص ہونا ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ منگھوپیر کے قدیم علاقوں کے مسائل تعلیم صحت ودیگر بنیادی مساٸل پر گورنر سندھ کامران خان ٹسوری کو مقامی طور پر علاقہ مکینوں کے ساتھ علاقہ کونسلرعبدالغنی کی دی گئی درخواست پر بہت جلد عملدرآمدہوگا۔

منگھوپیرگرم چشمہ کے نام سےقدیمی فٹبال گراٶنڈ کے سرپرست اعلی میر عبدالستار بلوچ،ٹونامنٹ نگران مولانا حافظ محمد نصیب مینگل، عبدالمجید خاصخیلی، ٹورنامنٹ آرگناٸزنگ کمیٹی کے چیف آرگناٸزر محمد یاسین بلوچ،  ٹورنامنٹ سیکریٹری جمن برفت، ٹورنامنٹ صدر جنرل کونسلر عبدالغنی، منگھوپیر اسپورٹس ویلفیٸرکی ٹیم ورک جمیل دین بلوچ، کریم بلوچ، ایوبسرمستانی، سرمست بلوچ قومی اتحاد کراچی ڈویژن کے صدر امیر جان، ڈپٹی آرگناٸزر عبدالغفور مھران زٸی، میڈیا کوارڈینیٹر محمد علی راجا، اکبر جان، ندیم ویگر نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں اور شاٸقین کا شکریہ ادا کیا۔