لندن سے کویت دورانِ پرواز مسافروں میں لڑائی کی وڈیو وائرل

511

لندن: برطانوی دارالحکومت سے کویت آنے والی پرواز میں  مسافروں کے درمیان لڑائی، چیخ پکار اور مارپیٹ کی وڈیو  سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔

یہ واقعہ لندن سے آنے والی کویتی پرواز میں پیش آیا۔ وڈیو میں طیارے میں سوار نوجوانوں کے درمیان لڑائی دیکھی جا سکتی ہے، جس میں مسافروں کی چیخیں اور بچوں کے رونے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

 

مسافروں نے جھگڑنے والے افراد کو لڑائی سے روکنے کی کوشش کی مگر اس کا فائدہ نہیں ہوا۔ دستیاب معلومات کے مطابق 2 کویتی نوجوانوں اور ایک غیر ملکی کے درمیان کسی بات پرلڑائی ہوئی۔ مسافروں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ لڑائی کی وجہ سے جہاز کے اندر خوف و ہراس پھیل گیا۔