انتخابات میں پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن

232

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ انتخابات کے لیے اتحاد ہو سکتا ہے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا اعلان کیا جاتا ہے تو اس میں بھرپور طور پر حصہ لیں گے۔ ہم 90 دنوں میں الیکشن کے لیے بالکل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے، اگر انہوں نے ایسا کیا تو یہ بدنیتی ہوگی۔