کوئٹہ: نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان بشیراحمدماندائی نے کہاکہ ریاست بچانے کے نام پر ریاست کو تباہ کرنے والے ہمارے مجرم ہیں، مقتدر قوتوں نے ہم پر غلام نااہل ناکام حکمران مسلط کیے ہیں۔
بشیر احمد ماندائی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں ،علمائے کرام اورعوام کی لٹیروں کے خلاف اورانصاف وحقوق کے حصول کیلئے 24ستمبر کوئٹہ احتجاجی دھرنے میں شرکت لازمی ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں غربت بے روزگاری انتہاکو پہنچ گئی ہے، زراعت تباہ ،سرحدی تجارت سمیت ایرانی پٹرول کا کاروبار بند،کارخانے نہ ہونے کی وجہ سے عوام نوجوانوں کی بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے منشیات عام نوجوان بے راہ روی ومنشیات کا شکار ہورہے ہیں ان زیادتیوں، ناانصافیوں ومظالم کے خلاف جماعت اسلامی میدان عمل میں نکلی ہے۔
بشیر احمد ماندائی کا کہنا تھا کہ عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں مہنگائی قرضوں میں اضافہ سمیت تمام مسائل کے ذمہ دارمقتدر قوتیں نااہل غلام سیاسی قوتیں ہیں حکومت فوری طورپر بجلی گیس ادویات پٹرول گیس قیمتوں میں اضافہ واپس ،بلوچستان کے جگر گوشوں کو بازیاب ،بارڈرساحل اور چیک پوسٹوں پر سیکورٹی فورسز کی لوٹ مار کاخاتمہ عوامی اجتماعی مسائل حل کریں نگران حکومت بھی آئی ایم ایف کی غلامی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔