سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کی درخواست خارج کردی.

361

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا اب تو یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ،اتنے سال بعد باڈی نکالنے سے کیا حاصل ہو گا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا عدالت مہلت دے تو کچھ دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہوں،چاہتے ہیں پوسٹ مارٹم ہو وجوہات سامنے آئیں۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ ابتک تو باڈی ڈی کمپوز ہو چکی ہو گی،وکیل دانیہ عامر نے کہاکہ عدالت اجازت دے تو درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،عدالت نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس خارج کردیا۔