اسلام آباد: آسٹریلوی ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز نے نگراں وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ّریٹائرڈ) انور علی حیدر سے ملاقات میں مسٹر نیل ہاکنز نے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق نگراں وزیر دفاع اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات میں علاقائی اور عالمی تناظر میں امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہمان نے افغانستان میں امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
فریقین کے مابین ملاقات میں انسداد دہشت گردی اور اقتصادیات کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط اور مزید مستحکم کرنے کی وسیع گنجائش کی موجودگی پر بھی اتفاق کیا گیا۔