جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، نگراں وزیراعظم

279

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ  جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، تمام ریاستی مشینری اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہاکہ   پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں ہمارا آئین ذات پات،نسل اور رنگ کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کو سماجی مذہبی سیاسی اور معاشی حقوق دیتا ہے۔

انوارالحق کاکڑ  نے کہا کہ تمام ریاستی مشینری اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے ان کے ساتھ کھڑی ہے، جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا تاکہ ایسے واقعات کا سد باب ہو سکے، اقلیتی برادری اپنے مسائل اور تجویز حکومت تک پہنچائے ،جہاں تک ممکن ہوا مسائل کا حل کرینگے۔