بلاول زرداری کبھی بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے، حافظ نعیم الرحمن

303
hostage

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ بلاول انتخابات وقت پر کرانے کی بات کرتے ہیں جبکہ آصف زرداری حلقہ بندیوں کی بات کر رہے ہیں، بلاول اور آصف زرداری عوام کو بیوقوف نہ بنائیں، بلاول زرداری کبھی بھی وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے۔

  انہوں نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک مقامی دہشت گردوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، اس کے خلاف خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، سب سے پہلے کے الیکٹرک مافیا کو پکڑنا چاہیے، نیپرا کی سماعت میں کے الیکٹرک کے ظلم کی نشاندہی کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سرجانی ٹاون میں کنڈا مافیا کے خلاف آواز اٹھانے پر منتخب کونسلر کو شہید کیا گیا، ٹان چیئرمینز کو اب تک اختیارات نہیں دیئے گئے، کراچی میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، سٹریٹ کریمنلز خود ہر ماہ اپنا ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔