حیدرآباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے دیگر سیاسی اتحادی ڈر چکے ہیں، وہ خوف میں مبتلا ہیں، جو کہ اب عام انتخابات سے بھی بھاگنا چاہتے ہیں، لیکن ہم لاشے اٹھا کر الیکشن لڑنے کے عادی ہیں ۔
حیدرآباد میں پانی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ عوام نے ساتھ سے ایک نہیں دو بار محترمہ بینظیر بھٹوشہید وزیر اعظم بنی جبکہ لوگ کہتے تھے کہ مسلم ممالک میں خاتون حکمرانی نہیں کر سکتی ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے شہر آج واپس آیا ہوں، مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے، جب بھی ضرورت پڑی حیدرآباد نے مایوس نہیں کیا، ذوالفقار علی بھٹو شہید کا ہاتھ بھی آپ نے تھاما اور پاکستان کی قسمت بدلی، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو عوام، مزدور، کسان، غریب عورتوں کی وزیراعظم تھیں اور اس ملک کے مستقبل کی امید بھی تھیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر جب حیدرآباد سے لانگ مارچ شروع کرتی تھیں تو اسلام آباد کے حکمرانوں کا خدا حافظ ہوتا تھا، اور اب میں آپ کا احسان مند ہوں کہ میں جب بھی آپ کے پاس آیا تو آپ نے مجھے مایوس نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا اپنا ہسپتال ہے، کمر کا درد ہو تو باہر جاتا ہے اور تنقید دوسروں پر کرتا ہے، شرجیل میمن کو ہارٹ اٹیک ہوا این آئی سی وی ڈی پہنچا، اس کو شہری کی وجہ سے انتظار کرایا، پھر وزیر کا علاج کیا، پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے، اللہ نے موقع دیا تو ہر ضلع میں این آئی سی وی ڈی بنائیں گے
نہوں نے کہا کہ ہم نہ ماضی میں الیکشن سے بھاگے ہیں نہ اب بھاگ رہے ہیں، اگر ہمارے اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو ان کو بھاگنے دیں، میں نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو متعدد بار کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں، اپنا مینڈیٹ ملک دشمن اور نالائق کو نہ دیں۔ ۔