الیکشن کمیشن جلد از جلد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، بلاول بھٹو

387
intervention

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ عام انتخابات 90 روز میں ہوں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس وقت ملکی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بیرزوگاری مہنگائی اور غربت ہے

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے تیس سال سے زائد سیاست کی ہے، سب سے زیادہ جیل کاٹی ہے جن سیاست دانوں کو اس تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے انہیں ہم حوصلہ دلوانا چاہتے ہیں اور پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ ہماری کوئی سیاسی دشمنی نہیں ہے، ہمارا مقابلہ مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں جو باتیں چل رہی ہیں اور پیپلز پارٹی کی کردار کشی کا جو ہورہی ہے اس پروپیگنڈے کا جواب ہم نے اپنی کارکردگی سے دیا۔

پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد انتخابات کرائے جائیں تاکہ ہالیکشن جیت کر پاکستان کے عوام کی خدمت کر سکیں اور عوام کو مشکل معاشی حالات سے نکال سکیں۔