لاہور:سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کراچی میں کنڈا مافیا کے ہاتھوں منتخب کونسلر کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مافیا کے خلاف آپریشن کے آغاز کی خبر کی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ کراچی میں دہشت گردی کی سنگین واردات ہو گئی۔
منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر العظیم نے کہا کہ حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے کہ مافیا پر قابو پاسکے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر کیفر کردار پہنچایا جائے۔ کونسلر حبیب نے جان کی قربانی دے کر منکرات کے خلاف جہاد کیا ہے، اللہ تعالی ان کی شہادت کو قبول فرمائے اور لواحقین کو صبر اور سکینت عطا فرمائے۔