جی 20اجلاس کے میزبان بھارت کا مصنوعی چہرہ بے نقاب

453

نئی دہلی:جی 20سربراہی اجلاس سے قبل مودی سرکار کی دنیا کو سب اچھا دکھانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، انتظامیہ نے نئی دہلی میں واقع کچی آبادیوں کو ڈھانپ دیا اور جی 20اجلاس کے پوسٹرز لگا دئیے۔

بھارتی میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں ڈھکی ہوئی کچی آبادی اور اس کے پس منظر میں دکھائی دیتی بستی کی خستہ حال عمارتیں صاف دکھائی دے رہی ہیں۔

دہلی کی کچی آبادیوں کی نقل و حرکت کو محدود کرتے ہوئے مکینوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان پر نظر رکھنے کے لیے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

وسطی دہلی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانیں بند کردی گئی ہیں جس کے باعث لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے جو آئندہ چار روز تک جاری رہے گا۔

بھارتی حکومت نے جی 20اجلاس کے رکن ممالک سے اپنے غریب عوام اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی کو چھپانے کے لیے نمود و نمائش ، پوسٹرز اور کلچرل پروگرامز پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ بے دردی سے خرچ کیا ہے جس پر مودی سرکار کو سخت عوامی تنقید کا سامنا ہے۔