آل پاکستان انجمن تاجران کا کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی تجویز کا خیر مقدم

486

لاہور :آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کی مجوزہ تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تاجر پاکستان کیلئے قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

 حکومت تمام تاجر تنظیموں سے مشاورت کا آغاز کرے اور اتفاق رائے سے اعلان کیا جائے ،حکومت کو یہ گاڑنٹی دینا ہو گی کہ کسی پوش اور چھوٹے علاقے کی تفریق کے بغیر ایک ہی وقت کاروبار کھلے اور بند ہوگا ۔

 حکومت کے مجوزہ فیصلے پر بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اشرف بھٹی نے کہا کہ اگر ملک میں کاروبار جلد شروع کر کے جلد بند کرنے کی روایت پروان چڑھ گئی تو اس سے مجموعی طور پر ملک کا ہی فائدہ ہے ،اس سے پہلے بھی متعدد بار اس طرح کے فیصلے کئے گئے لیکن حکومت کی کمزوری کی وجہ سے ان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ۔