لاہور: نگراں پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 ججوں کو بلاسود قرضے دینے کی منظوری دے دی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت عالیہ لاہور کے گیارہ ججوں کو 36 کروڑ روپے سے زائد قرضے دینے کی منظوری دی گئی ہے، جو کہ بلاسود ہوں گے اور ان کی واپسی کی مدت 12 سال ہوگی۔
نگراں صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی منظوری کے مطابق ہائی کورٹ کے 11 ججز کو ان کی 36 ماہ کی بنیادی تنخواہوں کے برابر قرض دیا جائے گا جو کہ اوسطاً فی جج سوا 3 کروڑ روپے بنتا ہے۔نگراں کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس نے ججز کو بلا سود قرضوں کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس کے ایجنڈا نمبر 17، 18 اور 19 میں گیارہ ججز کو رقم دینے کے حوالے موجود ہیں۔ ان ججز کی بنیادی تنخواہ 9 لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہے۔