ایران: حجاب قوانین پر عمل نہ کرنے کے باعث واٹر پارک بند کردیا گیا

408

تہران:ایران میں حجاب قوانین پر عمل نہ کرنے کے باعث ایک بہت بڑا واٹر پارک بند کردیا گیا، مقامی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام نے شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میں ایک بہت بڑا تفریحی پارک بند کر دیا۔ 

اس پارک میں باحجاب خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں تھی، پولیس نے ایران کے دوسرے بڑے شہر کے مضافات میں پانی کے کھیلوں کے لیے معروف خروشان کمپلیکس کے دروازے بند کر دیے۔

عرب میڈیا کے مطابق کمپلیکس کے ڈائریکٹر محمد بابائی نے کہا کہ اسے پردہ کی حیثیت کا احترام نہ کرنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے حالانکہ ہم نے آنے والوں کو حجاب کی پابندی کرنے کی تنبیہ کی تھی، یہ پارک 60ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور دنیا کے سب سے بڑے انڈور واٹر پارکس میں سے ایک کے طور پر معروف ہے۔

  کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس بندش سے ایک ہزار ملازمین کو اپنی ملازمتوں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔