پا کستان کی ڈیجیٹل معیشت  میں 17 گنا اضافہ متوقع

361

اسلام آ باد : پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ 2021میں  پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کا حجم تقریبا 3.5 ارب امریکی ڈالر  تھا اور 2030  تک اس میں 17 گنا اضافہ متوقع ہے۔   

رپورٹ  کے مطا  بق ای کامرس کی مثال لیں تو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک ڈویلپمنٹ کی ایک رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان میں ای کامرس میں ترقی کی نمایاں صلاحیت موجود ہے اور یہ معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

توقع ہے کہ پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کی آمدنی 2023 تک 6.23 فیصد سالانہ شرح نمو کے ساتھ 6.4 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ایک خیال ہے کہ ای کامرس کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے صارفین کے اعتماد کو بڑھانے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، قابل اعتماد لاجسٹکس سسٹم بنانے، ڈیجیٹل خواندگی کو بہتر بنانے اور ریگولیٹری سپورٹ فراہم کرنے میں مزید کوششیں کی جا سکتی ہیں۔

“بیلٹ اینڈ روڈ” اقدام کے فلیگ شپ پروجیکٹ کے طور پر، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

چین پاکستان کراس بارڈر آپٹیکل کیبل پراجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ 2018 میں مکمل کیا گیا کھولا گیا۔یہ چین اور پاکستان کے درمیان پہلا ڈیجیٹل ہائی وے بنا اور اسے “ڈیجیٹل قراقرم ہائی وے” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔