چیف الیکشن کمیشنر نے 8اکتوبر کو الیکشن کی تاریخ کیسے دی؟ اعتزاز احسن

573
wasted time

لاہور:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر  اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ   خیبر پختونخوا حکومت کے پاس حقِ حکمرانی نہیں رہا، چیف الیکشن کمشنر بتائیں کہ انہوں نے 8اکتوبر کو الیکشن کی تاریخ کیسے دی؟

اعتزاز احسن نے نگراں حکومت کو تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے کہا کہ نگراں حکمراں کس قسم کے اختیار استعمال کر رہے ہیں، آرٹیکل 48کے مطابق جب صدر اسمبلی تحلیل کرے تو الیکشن کی تاریخ دے۔

اعتزاز احسن نے چیف جسٹس پاکستان سے مخاطب  ہوتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس صاحب!آپ کی ریٹائرمنٹ میں دن تھوڑے رہ گئے ہیں، خدارا فوجی عدالتوں کے مقدمے پر فیصلہ کر کے جائیں۔