چین کی وائڈ فیلڈ سروے ٹیلی اسکوپ جلد کام شروع کردیگی

471

بیجنگ:شمالی نصف کرہ سے پورے آسمان کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت کی حامل وائڈ فیلڈ( دوربین جلد ہی چین کیشمال مغربی صوبے چھنگھائی میں کام شروع کردیگی۔

 2.5 میٹر قطرکے ساتھ وائڈ فیلڈ سروے ٹیلی اسکوپ شمالی نصف کرہ میں ٹائم ڈومین سروے کی سب سے بڑی دوربین ہے۔ اسے چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے پرپل مانٹین آبزرویٹری نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

 آبزرویٹری کے مطابق، یہ دوربین ممکنہ طور پر ستمبر کے وسط میں کام شروع کر دے گی، جس سے سائنسدانوں کو متحرک فلکیاتی مظاہر کی نگرانی اور ٹائم ڈومین فلکیاتی مشاہدے کی تحقیق کرنے میں مدد ملے گی۔