لاہور: پی سی بی نے ایشیا کپ میں بنگلا دیش کے خلاف ہونے والے ساتویں میچ کے لیے11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔
پلیئنگ الیون میں ہونے والی تبدیلی کے مطابق
آل راؤنڈر محمد نواز کو اسکواڈ سے نکال کر فاسٹ بولر و آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایشیا کپ سپر 4 کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔ قومی ٹیم نے اب تک 2 میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جب کہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔