چین کے اعلی قانون ساز کی لائو قومی اسمبلی کے صدر سے ملاقات

307

بیجنگ: نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے بیجنگ میں لاؤقومی اسمبلی کے صدر سیسمفون فوموہا نے سے ملاقات کی ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ چین کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  اور لا ؤپیپلز ریولوشنری پارٹی اور دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو دونوں اطراف کی عوام کے لئے ٹھوس تعاون کے نتائج اور فوائد میں تبدیل کرنے کے لئے لاؤ فریق کے ساتھ مل کر کام کرنے بارے تیار ہے۔

ژا ؤنے کہا کہ دونوں فریقین کو اعلی سطح کی  رہنمائی پر عمل کرنا چاہئے ، عملی تعاون کو گہرا کرنا چاہئے ، چین۔ لاؤس ریلوے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور اعلی معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا ماڈل تعمیر کرنا چاہئے۔

ژا نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی روایتی دوستی کو آگے بڑھانا چاہئے، لوگوں کے ذریعہ معاش پر تعاون کے منصوبوں کو نافذ کرنا چاہئے، ذیلی قومی تعاون میں تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہئے، سسٹر شہروں کے تبادلوں اور نوجوانوں کے رابطوں کو مضبوط کرتے ہوئے  ثقافت، تعلیم اور میڈیا میں تبادلوں کو بڑھانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین آئندہ سال آسیان کی صدارت سنبھالنے میں لاؤس کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور چین ۔آسیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے تیار ہے۔

سیسمفون نے کہا کہ لاؤس اور چین کے درمیان پائیدار روایتی دوستی موجود ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد اور نتیجہ خیز عملی تعاون شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو سے لا س  کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں اور لاؤس۔ چین ریلوے نے لا س کی معاشی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔