ایرانی سفیر کی نگراں وفاقی وزیر برائے بجلی و پیٹرولیم محمد علی سے ملاقات

265

اسلام آباد : پاکستان میں ایران کے سفیرڈاکٹر رضا امیری مغدام نے نگراں وفاقی وزیر برائے بجلی و پیٹرولیم محمد علی سے ملاقات کی۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ نگران وفاقی وزیر توانائی نے ایرانی سفیر کا خیرمقدم کیا اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

سفیر نے نیا قلمدان سنبھالنے پر نگران وفاقی وزیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نگران وفاقی وزیرمحمد علی نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں

۔ ہم تمام آپشنز تلاش کرنے اور مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں، اور کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات پڑوسی ملک ایران کے ساتھ تعاون کا موقع فراہم کرتی ہیں جو توانائی کے ذخائر سے مالا مال ہے۔

سفیر نے علاقائی تعاون میں نگران وفاقی وزیر کی دلچسپی کو سراہا اور اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش ک