کشتیوں کے ذریعے کھینچ کر ساحل سے دور  کیا جانے والا کئی ایکڑ وسیع جزیرہ

643

میڈیسن: امریکا میں ایک ایسا جزیرہ ہے، جسے کشتیوں کے ذریعے زور لگا کر کھینچا جاتا ہے اور بہتے ہوئے ساحل سے قریب آنے پر واپس دور کردیا جاتا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاست وسکونسن کی جھیل شپیوا ایک بڑے تیرتے جزیرے کی آماجگاہ ہے جو حرکت کرنے کے قابل ہے اور اسے دور رکھنے کیلئے مقامی کشتیوں کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔

شپیوا (Chippewa) جھیل 1923 میں ایک بڑے دلدل میں سیلاب سے پیدا ہوئی تھی۔ اس کے فوراً بعد اس مقام پر مردہ پیڑوں سے زرخیز مٹی کی طرح ایک وافر مقدار میں مادہ پیدا ہوا۔

وقت کے ساتھ ساتھ یہاں گھاس سے لے کر پودے پھر درخت اگنے لگے اور ان کی جڑیں گہری ہوتی چلی گئیں اور ایک جزیرے کی شکل اختیار کرلی۔  ان میں سے سب سے بڑا جزیرہ چالیس ایکڑ پر مبنی ہے جو جھیل کے مغرب کی طرف واقع ہے اور درختوں پر مشتمل ہے۔

یہ رفتہ رفتہ ہواؤں کے زور سے شہری آبادی کے ساحل کی طرف آجاتا ہے جسے واپس پیچھے دھکیلنے کے لیے تقریباً ہر سال درجنوں مقامی کشتیاں اپنا زور لگاتی ہیں۔