پی ڈی ایم کی 13 پارٹیاں عوام کو معاشی عذاب میں ڈال کر بھاگ گئے، شیخ رشید

234
If the Speaker has a conscience

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پکڑ دھکڑ وقت ضائع کرے گی اور نفرت کو بڑھائے گی، بات چیت کی ضرورت ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 13 پارٹیاں اور اس کے لیڈر عوام کو معاشی عذاب میں ڈال کر خود بھاگ گئے ہیں اور ملبہ نگران حکومت پر ڈال رہے ہیں، ایک لندن میں، دوسرا دبئی، تیسرا سعودی عرب میں چلا گیا ہے اور عوام بیچارے سڑکوں پر دھکے کھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  کل کی شٹر ڈاون ہڑتال نے ثابت کیا ہے کہ کاروباری طبقہ بھی مسائل کے شکنجے میں آگیا ہے، 48 گھنٹے میں بجلی میں ریلیف دینے کی بات کی گئی تھی ایک ہفتہ گزر جانے کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔