پشاور:بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کے پیشِ نظر پولیس نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکوکو سکیورٹی فراہم کر دی۔
خیبر پختون خوا کے آئی جی نے پشاور اور خیبر سرکل میں پیسکو کو سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیسکو کے تمام فیڈرز پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز پشاور نے تمام متعلقہ ایس پیز کو تحریری ہدایات جاری کر دیں۔
حکام نے کہا ہے کہ پیسکو کے دفاتر کی سکیورٹی کی نگرانی متعلقہ ایس پیز خود کریں گے۔
واضح رہے کہ بجلی کے بلوں پر عوامی ردِ عمل کے پیشِ نظر پیسکو نے پولیس سے سکیورٹی مانگی تھی۔