نئی دہلی: مودی کے ہندوستان میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی اقلیتوں کے لئے سنگین خطرہ بن چکی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دو ہزارچودہ کےانتخابات میں مودی کی قیادت میں بی جے پی کی جیت کے بعد سے ہندو قوم پرستی میں اضافہ ہوا، بھارت میں مذہبی شدت پسندی اورعدم برداشت کے بڑھتے واقعات مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔
ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کی کھلےعام خلاف ورزی جاری ہے، بی جے پی کی کھلےعام اقلیتوں کو دھمکی مودی کی سوچی سمجھی سازش ہے، بی جے پی رہنما نے دھمکی دی ہے کہ ہندوستان میں اگرکوئی ہندوں کو للکارے گا تواس کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں۔
صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سکھ اورعیسائی برادری بھی مودی سرکارکے عتاب کا نشانہ رہی ہے، پچھلے کچھ عرصے میں بھارت میں نہ صرف مساجد بلکہ کئی گرجا گھروں کوبھی مسمار کیا گیا، گائےکا گوشت لے جانے کے شبے میں مسلم نوجوان کوبیہمانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔
آدتیہ ناتھ یوگی کا کہنا ہے مسلمان اورہندوکبھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے، عالمی میڈیا کے مطابق بھارت میں کشیدگی کے بڑھتے واقعات آنے والے انتخابات میں مودی کی کامیابی کے ہتھکنڈے ہیں۔