اوٹاوا : کینیڈا نے ہندوستان کے ساتھ مجوزہ تجارتی معاہدے پر بات چیت کو روک دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق کینیڈا اور ہندوستان 2010 سے ایک جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں، بات چیت کا باقاعدہ آغاز گزشتہ سال ہوا تھا۔
ایک سرکاری اہلکار نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے اگلے ہفتے نئی دہلی کے دورے سے قبل نامہ نگاروں کو بتایا کہ “تجارتی مذاکرات طویل، پیچیدہ عمل ہیں،اور ہم نے اس بات کا جائزہ لینے کے لیے روک دیا ہے کہ ہم کہاں ہیں ۔؟
اہلکار جس نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کردیا۔کینیڈا میں ہندوستان کے ایلچی سنجے کمار ورما نے جمعہ کو کینیڈین پریس کو بتایا کہ اوٹاوا نے “پچھلے مہینے کے اندر” توقف کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کی وجہ نہیں بتائی تھی۔
ہندوستان اور کینیڈا نے مئی میں کہا تھا کہ وہ تنازعات سے نمٹنے کے لیے ایک طریقہ کار طے کرتے ہوئے تجارت کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے اس سال ایک ابتدائی معاہدے پر مہر لگانا چاہتے ہیں۔
پچھلے مہینے، ایک اعلی ہندوستانی تجارتی عہدیدار نے کہا کہ نئی دہلی نے اگلے ہفتے G20 سربراہی اجلاس کے موقع پر کینیڈا اور دیگر ممالک کے ساتھ دو طرفہ آزاد تجارتی مذاکرات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس سلسلے میں ٹروڈو اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اعلی ہندوستانی تجارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ نہ ہی ٹروڈو کا دفتر اور نہ ہی وزیر تجارت میری این جی کا دفتر فوری طور پر تبصرہ کرنے کے لیے دستیاب ہے اس انکار کے بارے میں ابھی بات نہیں کر سکتے ۔