ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا آج سری لنکا میں ہوگا۔
پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد، پاکستان اپنے اعلی درجے کے باؤلنگ اٹیک کی مدد سے اپنے روایتی مخالفوں کی وکٹیں اڑائیں گے اور بابر، فخر، رضوان، شاداب اور افتخار کے چھکے لگیں گے۔
دوسری جانب، ہندوستانی ٹیم اپنی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو دیکھنے کے لیے پر امید ہے جس میں اس کے کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، شبمن گل، شریاس ایر اور ہاردک پانڈیا شامل ہیں۔
کل تک خبریں تھیں کہ پالیکلے میں پاک بھارت میچ کے دوران آج بارش کی پیشگوئی ہے لیکن اب تازہ اپ ڈیٹ کے مطابق ایشیاکپ کے اہم معرکے سے قبل موسم کی صورتحال پھر تبدیل ہوگئی، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میری ٹیم کے تجربہ کار بلے باز روایتی حریف پاکستان کے فاسٹ باؤلرز کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستانی فاسٹ باؤلنگ اٹیک اس وقت دنیا میں بہترین پیش اٹیک میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے جو شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ماضی پر توجہ نہیں دے رہے ہیں، لیکن آنے والے میچوں میں اچھا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہم پر دباؤ نہیں، جیت کا مومنٹم بنا ہوا ہے، کوشش کریں گے کہ مومنٹم کو برقرار رکھیں، تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں، سب جانتے ہیں پاکستان اور بھارت کا میچ زبردست ہوتا ہے۔