غلطی سے سرحد پار کرنے والا پاکستانی ڈھائی سال بعد بھارتی قید سے رہا

409

لاہور: پاکستانی شہری غلطی سے سرحد پار کرنے کے بعد ڈھائی سال بھارتی قید میں گزار کر رہا کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن  نے بتایا کہ شہباز احمد گزشتہ ڈھائی سال سے بھارت میں امرتسر کی سینٹرل جیل میں قید تھا۔ نوجوان واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا، جو ڈھائی سال پہلے غلطی سے سرحد عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

بھارتی سیکورٹی حکام نے  شہباز احمد کو حراست میں لے کر ان  پر غیرقانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے اورفارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھاجس کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نیودہلی  کی کوششوں سے نوجوان کو رہائی ملی۔  شہبازاحمد کو بھارتی حکام نے جمعہ کے روز واہگہ بارڈر پر پنجاب رینجرز کے حوالے کیا۔