پرویز الٰہی گرفتاری:عدالتی حکم کا مذاق اڑانا ہے تو واضح کردیا جائے، مونس الٰہی

210
My prime minister

لاہور: پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے اپنے والد کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عدالتی احکامات کا مذاق ہی اڑانا ہے تو پھر واضح کردیا جائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد میرے والد (پرویز الٰہی) کو پولیس کی سیکورٹی میں گھر لایا جا رہا تھا۔ اس دوران جیسے ہی گاڑی گلی میں مڑی تو انہیں روک کر اغوا کرلیا گیا۔

مونس الٰہی نے کہا کہ اگر ہائی کورٹ کے احکامات کا اسی طرح مذاق اڑایا جانا ہے تو پھر باقاعدہ طور پر یہ بات واضح کردی جائے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پرویز الٰہی کو رہا اور دوبارہ گرفتار نہ کرنے کے سخت احکامات کے باوجود صدر پی ٹی آئی کو پولیس کی موجودگی میں سادہ لباس  اہلکار دوبارہ گرفتار کرکے لے گئے۔