بھارت کے ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد ہیں،نگران وزیرخارجہ

434

اسلام آباد:نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ناقابل تردیدشواہد موجود ہیں۔ 

ہندوستان کیساتھ تنازع کشمیر حل کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ بھارت آبی جارحیت میں ملوث، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہاہے، پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر پالیسی واضح اور متواتر ہے۔ تنازع کشمیر کشمیریوں کی امنگوں، سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حل کیاجائے۔ 

عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے سرحدپار افغانستان سے ہوتے ہیں، طالبان سپریم لیڈرملاہیبت اللہ کاپاکستان پرحملوں کوحرام قراردیناخوش آئندہے، پاکستان سے یومیہ1800کنٹینرز افغانستان،کچھ وسط ایشیا اور روس جارہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کا تحفظ کلیدی ذمہ داری ہے، اقتصادی بہتری، سرمایہ کاری، آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنا ترجیح ہے، چین، امریکا اور یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ 

امریکا کیساتھ تجارت، سرمایہ کاری، انسداد دہشتگردی پرتعاون میں وسعت آئے گی، یورپی یونین سے نئے ترجیحی تجارتی معاہدے جی ایس پی پلس کیلئے کوشاں ہیں، ہماریلییافریقی خطہ،لاطینی امریکا،وسط ایشیائی ریاستیں بھی اہمیت کی حامل ہیں۔ 

نگران وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اقتصادی،تذویراتی اور سیاسی تعاون میں اضافے کیلئے پرعزم ہیں، سی پیک کے آئندہ زرعی،انفارمیشن ٹیکنالوجی، ریلوے منصوبوں کیلئے پرعزم ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری کونسل کے قیام سے سرخ فیتے کی رکاوٹیں دورہوئیں، کان کنی،معدنی شعبیمیں30کھرب ڈالرکی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، سعودیہ، قطرسمیت دیگرخلیجی ممالک سے خاطرخواہ سرمایہ کاری متوقع ہے،جلیل عباس نے کہا کہ ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔