لندن:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجر بجلی بحران پر ہڑتال نہ کریں،وزیر اعظم سے مل کر مطالبات پورے کرانے کی کوشش کرونگا، موجودہ معاشی بحران سے گبھرانہ نہیں چاہیے،آنے والے دنوں میں بہتری کی امید ہے۔
گورنر سندھ نے کہاکہ آرمی چیف دہشت گردی کے ساتھ معاشی بحران کے ساتھ بھی نبرد آزما ہیں، پاکستان کچھ سالوں پر خوشحال ہوجائے گا، ریاست کو 9مئی کے واقعات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرنا چاہیے، گزشتہ سمجھوتوں کی وجہ سے 9مئی کا واقعہ پیش آیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ 9مئی کے واقعے میں ملوث کسی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے، 9مئی واقعہ سازش کے تحت کرایا گیا جو ملک کے خلاف سازش تھی، 9مئی کے واقعے میں پاک فوج کا ردعمل قابل تحسین ہے۔
کامرنا ٹیسوری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے کبھی بھی کمزوری نہیں دنشمندانہ کام سرانجام دیے ہیں، 9مئی کو فوری ردعمل آتا تو سانحہ ماڈل ٹاؤن جیساواقعہ پیش آتا، عام انتخابات غیر جانبدرانہ مردم شماری کے بعد ہونے چاہییں، انتخابات میں تاخیر کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے۔