بھارت میں جی 20 اجلاس؛ بندر بھگانے کیلیے باقاعدہ عملہ تعینات

422

نئی دہلی: بھارت میں جی 20 اجلاس کے موقع پر بندر بھگانے کے لیے مودی سرکار کو باقاعدہ عملہ تعینات کرنا پڑ گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں ہونے والی جی 20 کانفرنس کے موقع پر بندروں کو دور رکھنے کے ماہر عملہ متعین کیا گیا ہے جب کہ بندروں کو دھوکا دینے کے لیے خوفناک بندروں کے کٹ آؤٹ پر مبنی تصاویر بھی جگہ جگہ چسپاں کی جا رہی ہیں، جسے دیکھ کر بندر خوف سے قریب نہ آ سکیں۔

ئندہ ہفتے منعقد ہونے والی کانفرنس میں بندروں کو بھگانے کے لیے 30 ایسے لوگ بھرتی کیے گئے ہیں جو اپنی آواز، چیخ و پکار اور حرکتوں سے بندروں کو بھگانے کے ماہرہیں۔ اس کے علاوہ آوار مکاک بندروں کے فطری دشمن خونخوار لنگوروں کی ہولناک تصاویر کارڈ بورڈ کی صورت چپکائی گئی ہیں۔ یہ بندر گھروں کے علاوہ باغات اور سبزے والے علاقوں پر دھاوا بول کر ادھم مچاتے رہتے ہیں۔

انتظامیہ نے 9 اور 10 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کاروبار بند رکھنے کی درخواست کی ہے اور کئی سڑکیں بھی بند رکھی جائیں گی۔ اس کے علاوہ پولیس انتظامیہ کو تربیت یافتہ لنگور بھی فراہم کئے گئے ہیں جو مکاک بندروں کو دور بھگائیں گے۔