لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

293

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق رواں برس پولیو وائرس کی تصدیق کے سلسلے میں یہ تیسرا مثبت ماحولیاتی نمونہ ثابت ہوا ہے۔ یہ وائرس جنیاتی طور پر افغانستان  میں قندھار میں پائے جانے والے وائرس سے منسلک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں پاکستان افغانستان کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی تشکیل دے رہا ہے۔ گزشتہ سال سے ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن وائرس کا بار بار ماحولیاتی نمونوں میں ملنا تشویشناک ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیو کی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ ماہرین کو بنوں میں تعینات کیا ہے۔ ماہرین کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اہداف دیے ہیں، ہنگامی بنیادوں پر تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہا ہوں۔