چترال میں دریا کے اوپر چیئر لفٹ خراب

243

چترال:اپر چترال میں کوراغ کے مقام پر قائم چیئر لفٹ پھنس گئی جس میں تین افراد سوار تھے، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے تمام پھنسے افراد کو 45 منٹ بعد ہی بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ اپر چترال میں کوراغ کے مقام پر چیئر لفٹ رسی ٹوٹنے کے باعث پھنس گئی تھی، چیئر لفٹ میں 3 افراد کے پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچی، ریسکیو اہلکار ٹوٹی ہوئی رسی پر رنگ کی مدد سے ریپیلنگ کرتے ہوئے ڈولی تک پہنچے۔ 

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق تینوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، دریا کے اوپر معلق چیئر لفٹ کو واپس لانے کا ریسکیو آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا، اس دوران مقامی تھانے کے اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنے کے باعث طلبہ سمیت 8 افراد پھنس گئے تھے، جنہیں 14 گھںٹے بعد انتہائی مشکل ریسکیو آپریشن کرکے بچایا گیا تھا۔