نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پہلے غیرملکی سرکاری دورے پر کینیا جائیں گے

230
started politics

اسلام آباد : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کینین صدر کی دعوت پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں کینیا کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق نگران کابینہ کے ارکان، مشیر اور معاون خصوصی بھی تین روزہ دورے پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے ہمراہ ہوں گے۔

کینیا اور پاکستان کے تعلقات، تجارتی امور اور دو طرفہ تعاون پر تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع، معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔