اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 61 ہو گئی۔ رواں سیزن سال ڈینگی سے متاثرمریضوں میں77 فیصدمرد اور 23 فیصد خواتین ہیں۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد کے شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 6 مریض رپورٹ ہوئے۔اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی۔ پمز ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 2 شخص زیر علاج ہیں۔