پشاور میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، پیٹرولیم اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اثر اشیائے ضروریہ پر بھی پڑنے لگا۔
پشاور میں بیس کلو آٹے کے نرخ میں ایک مہینے کے دوران 150 روپے اضافہ ہوگیا۔ غریب عوام پر مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں، پشاور میں آٹے کی قیمتوں کا گراف ایک بار پھر چڑھنے لگا، 2600 میں فروخت ہونے والا بیس کلو آٹے کا تھیلا 2750 روپے میں بک رہا ہے۔ شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
آٹا ڈیلروں نے قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ گندم کی بڑھتی قیمتوں کو قرار دے دیا، ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنیوالے دنوں میں قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کی غیرمعمولی قیمتوں پر شہر شہر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، عوام اور تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد سڑکوں پر بجلی کی قیمتیں کرنے کا مطالبہ کررہی ہے۔