مانسہرہ: مسافر بس کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

235

مانسہرہ: مسافر بس کے کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق مانسہرہ کے علاقہ ہاتھی میرا میں ایک مسافر بس کھائی میں جاگری، جس سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

بس کے کھائی میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچے، جنہوں نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں قریبی کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کیں۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔