برمنگھم : برمنگھم میں ہفتہ کو انٹرنیشنل بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن (IBSA) ورلڈ گیمز کے فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15ویں اوور میں 185 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے بدر منیر اور محمد سلمان نے بالترتیب 41 اور 48 رنز بنائے۔ مین ان بلیو نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد 20 اوورز میں 3-184 رنز بنائے۔
بھارت نے جمعہ کو کوالیفائر میں بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس دوران پاکستان نے گروپ مرحلے کے دوران چاروں میچز جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔