راولپنڈی میں بارش، مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

241

راولپنڈی میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرگئی، واقعے میں یک شخص جاں بحق اور 3 افرد زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی میں بارش کے دوران چھت گرنے کا واقعہ گرجا روڈ پر چک جلال دین میں پیش آیا۔ 

ریسکیو ترجمان کے مطابق ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے سے خاتون اور دو بچوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔