اسلام آباد،ڈینگی کے 3نئے کیسز رپورٹ ، مریضوں کی کل تعداد 40 ہوگئی

502

اسلام آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 40 ہوگئی اور دیہی علاقوں میں 27 اور شہری آبادی میں 13 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ روز لاہور میں ڈینگی بخار سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا تھا اور صوبے میں گزشتہ روز 59 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی تھی۔