بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان بات چیت کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ بات چیت برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی درخواست پر ہوئی، دونوں رہنماں نے چین ۔ بھارت موجودہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چین بھارت تعلقات بہتر بنانا دونوں ممالک اور عوام کے مشترکہ مفادات کی خدمت کرنا ہے جو کہ دنیا اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لئے بھی سازگار ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ فریقین اپنے دوطرفہ تعلقات میں مجموعی مفادات کو ذہن میں رکھ کر سرحدی تنازع کو مناسب طریقے سے حل کریں تاکہ مشترکہ طور پر سرحدی علاقے میں امن و امان قائم کیا جاسکے۔