پشاور: پولیس نے دکان میں موجود غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید گلفت حسین پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ممتاز ہوٹل کے قریب دکان میں غیرقانونی اسلحہ بھاری تعداد میں موجود ہے۔
اطلاع ملتے ہی اے ایس پی اعتزا ز عارف کی سربراہی میں ایس ایچ او رضوان برکی نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے میں ملوث ایک ملزم شکیل احمد ولد احمد علی شاکر کو گرفتار کرکے دکان میں موجود غیر قانونی تین عدد بارہ بور رائفل، 13 عدد پستول سمیت متعدد میگزنز اور کارتوس برآمد کرلیے ۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔