لاہور، باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم کی مبینہ خود کشی

411

لاہور:کے علاقے چوہنگ میں باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کرنے والے ملزم نے مبینہ طور پر گولی مارکرخود کشی کرلی۔

 پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے منڈی بہاوالدین پہنچی تو لڑکے نے چھت پرجا کرخود کو گولی مارلی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حنان منڈی بہاوالدین کا رہائشی تھا اورمقتولہ کے ساتھ پڑھتا تھا۔حنان اورمقتولہ کی آپس میں دوستی تھی،لڑکی نے تعلق ختم کیا تو لڑکے نے گولی ماردی۔

 ملزم نے دو روز قبل الیکشن کمیشن کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کی بیٹی کوقتل کیا تھا۔