مریم نواز کی سرکردگی میں چیف جسٹس کیخلاف پراپیگنڈہ مہم شروع کی گئی، پی ٹی آئی

305
providing free medicines

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کور کمیٹی نے کہا ہے کہ  اٹک جیل میں پارٹی چیئرمین عمران خان کو قانون کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے قیدِ تنہائی میں رکھا جارہا ہے جس کی  شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے  نوے روز کی آئینی مدت کے اندر انتخابات کے انعقاد کا بھی پرزور مطالبہ  کرتے ہوئے صدرِمملکت کی بذریعہ خط چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت کی دعوت خوش آئند قرار دی گئی ہے ۔

 پی ٹی آئی کے مطابق مریم نواز کی سرکردگی میں چیف جسٹس آف پاکستان سمیت ساتھی ججز کیخلاف شرانگیز پراپیگنڈہ مہم شروع کی گئی ہے دھونس اور غنڈہ گردی کے ذریعے عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی شرمناک کوشش  کی جارہی ہے  ۔