بٹگرام ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے رضاکار قوم کافخرہیں، ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن

2282

راولپنڈی: صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ بٹگرام  ریسکیو آپریشن میں حصہ لنے والے رضاکار پوری قوم کا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والےرضاکاروں کو خراج تحسین پیش  کرتے ہیں۔ انسانی جانیں بچانے کے لیےالخدمت کےرضاکاروں سمیت فوج اورمقامی افراد کو  سلام پیش کرتے ہیں۔یہ رضاکارہمارافخرہیں جنہوں نے مشکل حالات اور کم وسائل کے باوجود پامردی سے کام لیتے ہوئےقیمتی انسانی جانیں بچائیں۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نےکہاکہ نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں اورقوموں کی ترقی نوجوانوں کی بہتر سمت، رہنمائی اور کردارسازی پرمنحصر ہے۔ہمارے نوجوان ہمارا فخر ہیں،جنہوں نے کبھی ہمیں مایوس نہیں ہونے دیااور ہر سانحہ،ہر مشکل گھڑی میں آگے بڑھ کر خدمات سر انجام دیں اور اپنے انسان دوست ہونے کا ثبوت دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ جس قوم میں دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ ہوتا ہے وہ قوم کبھی ناپید نہیں ہوتی بلکہ ہمیشہ پھلتی پھولتی ہی ہے ۔