سپریم کورٹ نے پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 کھولنے کی درخواست نمٹا دی

215

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پاناما والیم 10 سے متعلق براڈ شیٹ کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

براڈشیٹ کمپنی کی پاناما جے آئی ٹی کے والیم 10 تک رسائی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ثالثی کے لیے والیم 10 کھولنے کا کہا گیا تھا، ثالثی کا عمل ہو چکا ہے اب یہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔

سپریم کورٹ نے پاناما والیم 10 سے متعلق براڈ شیٹ کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔