آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا بائیں کلائی کی انجری کے بارے میں انکشاف

1619

سڈنی:آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے اپنی بائیں کلائی کی انجری کے بارے میں انکشاف کیا کہ مجھے کلائی کی انجری ایشیز سیریز کے لارڈز ٹیسٹ میں ہوئی۔

اسٹیو اسمتھ کی انجری ایشیز سیریز  میں ہوئی تھی اور آخری دو ٹیسٹ میچز انجیکشنز لگوا کر کھیلے،کرکٹر نے بتایا کہ سڈنی سیریز کے تین ٹیسٹ میچز کے دوران میں تکلیف میں رہا اور  سیریز کے بعد آسٹریلیا واپس پہنچنے پر اندازہ ہوا کہ معاملہ اچھا نہیں، اسکین کروانے پر مجھے انجری کی نوعیت کا اندازہ ہوا۔

آسٹریلوی کرکٹر نے بھارت میں ون ڈے سیریز اور ورلڈکپ کھیلنے کی امید کا اظہار کیا،واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے اعلان کے بعد انجری کا بتایا، اسٹیو اسمتھ دورہ جنوبی افریقا سے باہر ہو چکے ہیں۔