کوئٹہ: جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی 26اگست کو جماعت اسلامی کے 82سال مکمل ہورہے ہیں اس سلسلے میں جماعت اسلامی اپنا 82واں یوم تاسیس ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی بھرپور جوش وجذبے سے منائیگی اس حوالے سے ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں پرچم کشائی ،سیمینار ،دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا جائیگا۔
مولانا ہدایت الرحمن نے کہاکہ امرائے اضلاع اپنے اپنے مقام پر یوم تاسیس کے بہترین تقاریب کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر تیاریاں جاری رکھیں ۔جماعت اسلامی کلمہ کے نام پر عالم اسلام کی بہت بڑی منظم اسلامی تحریک ہے ۔بلوچستان کے مسائل بھی جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حل ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس ملک کو اسلامی بلوچستان کو خوشحال بنانے کی جدوجہد تیز کریگی، جماعت اسلامی نے اسلامی نظام کے قیام ،پاکستان کے آئین کو اسلامی بنانے ، ختم نبوت کے خلاف سازشیں ناکام بنانے ، آمریت کاراستہ روکھنے ،دینی جماعتوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کیلئے عملی جدوجہد کی جس کی بدولت ملک آئین اسلامی بن گیا بدقسمتی سے اسلامی آئین، اسلامی دفعات، شعائر اسلام کے خلاف سازشیں ہورہی ہے۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترقی وخوشحالی سے رکھوانے کیلئے ملک کے اپنے اور غیر سب مصروف ہیں قادیانی ودیگر پاکستان واسلام دشمن قوتوں کی سازشیں بھی جاری ہیں بانی جماعت اسلامی مولانا مودودی نے اسلام کی ترویج واشاعت ،نفاذ اسلام کیلئے عملی جدوجہد کی ۔6جلدوں پرمشتمل تفسیر تفہیم القرآن کے بعد جماعت اسلامی حضرت مولانامودودی کا عوام کیلئے بہترین تحفہ ہے۔