سری نگر:بھارت نے سری نگر کے ایک اہم میڈیا ادارے کی ویب سائٹ کو بلاک کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے سری نگر کے میڈیا ادارے کے سوشل میڈیا اکائونٹ بھی بند کر دیے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویب سائٹ کے بانی ایڈیٹر فہد شاہ کو گزشتہ سال انسداد دہشتگردی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا،فہدشاہ پر دہشتگردی کو ابھارنے اور فیک نیوز پھیلانے کا الزام لگایا گیا تھا، وہ تاحال جموں کے کوٹ بھلوال جیل میں قید ہیں،
اس کے علاوہ ویب سائٹ کے ایک معاون سجاد گل کو جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ تاحال بھارتی ریاست اتر پردیش کی جیل میں قید ہیں،کشمیری ویب سائٹ کی بندش پر بھارتی حکومت کا موقف سامنے نہیں آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت نے 2019میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کئی صحافیوں کو گرفتار کیا تھا۔
سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے ویب سائٹ کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچ بولنے کی ہمت کرنے والے ایک اور نیوز پورٹل کو خاموش کرا دیا گیا۔
اس کے علاوہ بھارتی نیوز اداروں کی نمائندہ تنظیم ڈجی پب نیوز انڈیا فائونڈیشن نے بھی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پیشگی نوٹس کے بغیر ویب سائٹ کی بندش مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو ڈرانے کا عمل ہے۔